اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):فروری 2021 کے دوران مسلسل 9 ویں مہینہ میں بھی ترسیلات زر کی وصولیاں 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2021 میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.26 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ اس طرح مسلسل نویں مہینہ میں بھی ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2 ارب …
فروری 2021 میں مسلسل 9 ویں مہینہ میں بھی ترسیلات زر کی وصولیاں 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):فروری 2021 کے دوران مسلسل 9 ویں مہینہ میں بھی ترسیلات زر کی وصولیاں 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2021 میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.26 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ اس طرح مسلسل نویں مہینہ میں بھی ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2 ارب ڈالرسے زیادہ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران ترسیات زر کی وصولی میں 24 فیصد اضافہ سے ترسیلات زر کی وصولیاں 1.82 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2.26 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔
ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کےابتدائی 8 ماہ میں جولائی تا فروری 2020-21 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم کی شرح میں24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 18.74 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 15.10 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔








