نیویارک ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سے واپسی پر غزہ ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ …
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا ملک واپسی پر عام انتخابات کے اعلان کا فیصلہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سے واپسی پر غزہ ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتخابات کے انعقاد کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسری جماعت انتخابات کے اعلان کو روکنے کی کوشش کرے گی تو اس اس کی پوری طرح ذمہ دار ہوگی۔صدر محمودعباس کے اعلان کے بعد حماس نے آج ایک بار پھر فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے 8 جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ مصالحتی تجاویز قبول کرلی ہیں۔








