فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران ۔ 07 اگست (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اپنی پوری طاقت اور توانائی کے ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔ حماس کا وفد صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں تہران کے …

تہران ۔ 07 اگست (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اپنی پوری طاقت اور توانائی کے ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔ حماس کا وفد صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں تہران کے دورے پر ہے حماس کے وفد نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی بھر پور حمایت کرنے پر ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے حماس کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا اوراپنی پوری طاقت کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave a Reply