تیونسیا ۔ یکم اپریل (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ گولان کے عرب تشخص میں کسی بھی طرح کی تبدیلی ناقابل قبول ہے،فلسطین سعودی عرب کا اولین مسئلہ تھا اور رہے گا۔ شاہ سلمان نے تیونس میں 30ویں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”مسئلہ فلسطین سعودی عرب کا کلیدی مسئلہ تھا ، ہے اور رہے گا ، جب تک …
فلسطین سعودی عرب کا اولین مسئلہ تھا اور رہے گا ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان

مزید خبریں
تیونسیا ۔ یکم اپریل (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ گولان کے عرب تشخص میں کسی بھی طرح کی تبدیلی ناقابل قبول ہے،فلسطین سعودی عرب کا اولین مسئلہ تھا اور رہے گا۔ شاہ سلمان نے تیونس میں 30ویں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”مسئلہ فلسطین سعودی عرب کا کلیدی مسئلہ تھا ، ہے اور رہے گا ، جب تک فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق نہیں ملیں گے تب تک سعودی عرب فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ 1967ءکے سرحدی دائرے میں خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنایا جانا فلسطینیوں کا جائز حق ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب گولان کی شامی پہاڑیوں کی خودمختاری کے منافی ہر کارروائی کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔ شامی بحران کا ایسا سیاسی حل ضروری ہے جو اس کے امن ، اتحاد ، خودمختاری اور اس کے اندرونی امور میں غیر ملکی عدم مداخلت کا ضامن ہو۔








