فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں سعودی عرب کا کردا قابل تحسین ہے،فلسطینی وزارت خارجہ

مقبوضہ بیت المقدس۔22ستمبر (اے پی پی):فلسطین کی وزارت خارجہ نے برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ فارسن آغابکیان نے العربیہ اور الحدث سے گفتگو کے دوران ان فیصلوں کو ’’بہادرانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن فلسطینی عوام کے لئے تاریخ ساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

مقبوضہ بیت المقدس۔22ستمبر (اے پی پی):فلسطین کی وزارت خارجہ نے برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ فارسن آغابکیان نے العربیہ اور الحدث سے گفتگو کے دوران ان فیصلوں کو ’’بہادرانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن فلسطینی عوام کے لئے تاریخ ساز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے اس گراں قدر کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اپنی نوعیت میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اقدام فلسطین کے قانونی موقف کو تقویت دیتا ہے اور قابض اسرائیل کے لئے ایک طاقتور پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن کا راستہ ہے اور اب وقت آگیاہے کہ تمام فریق اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ ریاستِ فلسطین وجود میں آرہی ہے۔