فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہو گئے، صدر مملکت ممنون حسین نے انہیں الوداع کیا

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر صدر مملکت ممنون حسین نے انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی صدر محمود عباس کو مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ فلسطینی صدر نے پاکستانی حکومت اور …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر صدر مملکت ممنون حسین نے انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی صدر محمود عباس کو مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ فلسطینی صدر نے پاکستانی حکومت اور صدر مملکت کے پرتپاک استقبال اور جذبہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ان کے دورہ کی تصاویر پر مشتمل البم پیش کیا۔ صدر محمود عباس نے صدر مملکت کو فلسطینی تسبیح کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Leave a Reply