فلپائن میں سمندری طوفان باوی اور جنوب مغربی مون سون کے زیر اثر شدید بارشوں سے اموات بڑھ کر 20 ہو گئی جبکہ 12 افراد لاپتہ ہیں۔
فلپائن، سمندری طوفان اورمون سون کے زیر اثر شدید بارشوں سے اموات کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی

مزید خبریں
منیلا۔13جولائی (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان باوی اور جنوب مغربی مون سون کے زیر اثر شدید بارشوں سے اموات بڑھ کر 20 ہو گئی جبکہ 12 افراد لاپتہ ہیں۔ شنہوا نے فلپائن کے آفس آف سول ڈیفنس کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ اور ڈوبنے سے ہوئیں جبکہ ملک بھر میں شدید موسم سے تقریباً 562,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ فلپائن ایٹموسفیرک جیو فزیکل اینڈ آسٹرونومیکل سروسز ایڈمنسٹریشن (PAGASA) نے کہا ہے کہ سمندری طوفان باوی نے جنوب مغربی مون سون میں شدت پیدا کر دی اور کئی علاقوں میں شدید بارشیں جاری رہنے کا خدشہ ہے جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق خراب موسم سے سمندری راستوں سے آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے اور سیکڑوں مسافربندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں۔








