فلپائن میں ڈمپ سائٹ کے انہدام سے ایک شخص ہلاک، 38 لاپتا

منیلا۔9جنوری (اے پی پی):فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں ڈمپ سائٹ ( کوڑاکرکٹ کی جگہ) کے انہدام کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق سیبو سٹی کے اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسر جیسن موراتا نے بتایا ہے کہ سیبو سٹی میں واقع نجی طور پر چلنے والے بنالیو لینڈفل میں گزشتہ روز کچرے کا بلند ڈھیر گرنے سےصفائی کے درجنوں کارکن اس …

منیلا۔9جنوری (اے پی پی):فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں ڈمپ سائٹ ( کوڑاکرکٹ کی جگہ) کے انہدام کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق سیبو سٹی کے اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسر جیسن موراتا نے بتایا ہے کہ سیبو سٹی میں واقع نجی طور پر چلنے والے بنالیو لینڈفل میں گزشتہ روز کچرے کا بلند ڈھیر گرنے سےصفائی کے درجنوں کارکن اس کے نیچے دب گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ چار منزلہ عمارت جتنا اونچا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی فضائی تصاویر میں کچرے تلے دبے ہوئے متعدد عمارتی ڈھانچے نظر آرہے ہیں۔سٹی انفارمیشن آفیسر موراتا نے بتایا کہ یہ عمارتیں اس نجی کمپنی کے دفاتر تھے جو اس سائٹ کو چلاتی تھی، جن میں کمپنی آفسز، ہیومن ریسورس، انتظامیہ اور مینٹی ننس سٹاف موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی عوامل پر غور کر رہے ہیں۔ معلومات آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہیں کیونکہ ڈمپ سائٹ پر کوئی سگنل موجود نہیں۔شہر کے میئر نیسٹر آرکیول کے سرکاری فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق واقعہ میں 12 ملازمین کو زندہ نکال کر سپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش کے لئے مکمل طور پر سرگرم ہیں۔ پرائم انٹیگریٹڈ ویسٹ سولیوشنز کی ویب سائٹ کے مطابق یہ لینڈفل روزانہ1,000 ٹن شہری ٹھوس کچرا پراسیس کرتا ہے۔کنسولاسیون پولیس ڈیپارٹمنٹ کی سول سٹاف ممبر مارج پارکوٹیلو نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے وقت بالکل بارش نہیں ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر متاثرین کنسولاسیون سے تعلق رکھتے ہیں، جو اس ڈمپ سائٹ سے ملحقہ علاقہ ہے۔

مزید خبریں