فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ، شدید نقصان کا خدشہ

منیلا ۔10اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی علاقے میں جمعہ کی صبح شدید نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ فلپائن کے محکمہ آتش فشانی اور زلزلہ پیماکے مطابق، زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 43 منٹ پر صوبہ داواؤ اورینٹل کے علاقے مانائےکے مشرق میں تقریباً 62 کلومیٹر کے فاصلے پر، سمندر میں …

منیلا ۔10اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی علاقے میں جمعہ کی صبح شدید نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ فلپائن کے محکمہ آتش فشانی اور زلزلہ پیماکے مطابق، زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 43 منٹ پر صوبہ داواؤ اورینٹل کے علاقے مانائےکے مشرق میں تقریباً 62 کلومیٹر کے فاصلے پر، سمندر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ زمینی نوعیتکا زلزلہ ہے، جس کے بعد آفٹر شاکس آنے کا امکان ہے، اور اس سے شدید جانی و مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔