اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ثقافتی و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کتاب، شاعری اور ادب کو زندہ رکھیں اور لٹریچر کو عام کریں۔ فنکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر موثر اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میںحال ہی میں ہونے والی چارروزہ ادبی کانفرنس …
فنکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے وزیراعظم کی ہدایات پر اقدامات کر رہے ہیں،عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ثقافتی و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کتاب، شاعری اور ادب کو زندہ رکھیں اور لٹریچر کو عام کریں۔ فنکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر موثر اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میںحال ہی میں ہونے والی چارروزہ ادبی کانفرنس میں ہمارے دوست ممالک سمیت دنیا بھر سے نامور شخصیات ،ادیبوں اور شعراءنے شرکت کی جبکہ اندرون ملک سے بھی لکھنے والی چار پانچ سو نامور شخصیات کانفرنس میں شریک ہوئیں جس میں ادب کی مختلف اصناف پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”پیشرفت“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں 360 مقالات پیش کئے گئے، اہل قلم کی بہبود اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے50کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کتاب کو زندہ رکھنے کےلئے کوشاں ہیں اور یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کتابیں سستے داموں میسر ہوں تاکہ لوگ بآسانی کتابوں کو حاصل کر سکیں، وزیراعظم نے بھی بڑی خوبصورت بات کہی تھی کہ ادب اور شاعری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کوئی جغرافیہ نہیں ہوتا، یہ سب انسانیت کی زبان بولنے والے اور انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔








