اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا، پارٹی میں کوئی انتشار ہے اور انشاءاﷲ نہ ہوگا، عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی …
فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا، پارٹی میں کوئی انتشار ہے اور انشاءاﷲ نہ ہوگا، عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا، پارٹی میں کوئی انتشار ہے اور انشاءاﷲ نہ ہوگا، عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا، حکومت مستحکم ہے ، حکومت کا نکتہ نظر واضح ہے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنہوں نے مجھ سے منسوب کرکے بیان چلایا انہیں ثبوت دینا ہو گا، کبھی بھی میں نے ایسے الفاظ نہیں کہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر کہیں میں نے ایسا کہا تو اسے سامنے لایا جائے ورنہ غلطی کا اعتراف کرکے خبر کو واپس لیا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا مو¿قف بالکل واضح ہے، میں کبھی لگی لپٹی بات نہیں کرتا، عمران خان کی آج کی تقریر نے سب کے منہ بند کر دیئے، آج پورے ایوان پر سکتہ طاری تھا، وزیراعظم کے ایک لفظ کو پکڑ کر تنقید کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطاب کا آج پوری قوم کی طرف سے بہت مثبت فیڈبیک ملا ہے، عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں کھل کر بات کی۔








