کینبرا۔13دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار نک کرگیوسن نے کہا ہے کہ میں فٹنس مسائل سے مکمل چھٹکارے تک مزید ٹینس نہیں کھیلنا چاہتاہوں۔28 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ انجری مسائل سے صحت یاب ہورہے ہیں اور وہ جب تک ان سے مکمل طور پر نجات نہیں حاصل کر لیتے مزید ٹینس نہیں کھیلنا چاہتے ۔ نک کرگیوس رواں سال …
فٹنس مسائل سے مکمل نجات تک مزید ٹینس نہیں کھیلنا چاہتا ، نک کرگیوس

مزید خبریں
کینبرا۔13دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار نک کرگیوسن نے کہا ہے کہ میں فٹنس مسائل سے مکمل چھٹکارے تک مزید ٹینس نہیں کھیلنا چاہتاہوں۔28 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ انجری مسائل سے صحت یاب ہورہے ہیں اور وہ جب تک ان سے مکمل طور پر نجات نہیں حاصل کر لیتے مزید ٹینس نہیں کھیلنا چاہتے ۔
نک کرگیوس رواں سال کلائی، گھٹنے اور پاؤں کی انجری مسائل کے باعث چاروں گرینڈ سلام ایونٹس سے محروم رہے ہیں۔ نک کرگیوس نے کہا کہ وہ انجری مسائل سے نجات پانے کے لئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور اس وجہ سے وہ آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام اور ہوم میگا ایونٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ نک کرگیوس نے 2022 میں اپنے کیریئر کے بہترین سال کا لطف اٹھایا تھا
،وہ اس دوران ومبلڈن اوپن ٹینس میں اپنے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچے تھے اور عالمی درجہ بندی میں کیریئر کی سب سے اونچی 11ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔لیکن وہ رواں سال کے آغاز سے قبل گھٹنے کی انجری کے باعث جنوری میں پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئے تھے۔
اس کے بعد وہ پائوں کی انجری کے باعث فرنچ اوپن اور بعد میں کلائی کی تکلیف کی وجہ سے ومبلڈن سے بھی محروم ہو گئے تھے اور ان انجری مسائل کے باعث وہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے بھی باہر ہو گئے تھے۔








