فیفا فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کی وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک میں لائیو سٹریمنگ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کے لیے بڑا تحفہ ہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کی ڈی چوک میں لائیو سٹریمنگ ،سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کے لیے بڑا تحفہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):فیفا فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کی وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک میں لائیو سٹریمنگ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کے لیے بڑا تحفہ ہے۔ ڈی چوک میں پاکستان کی سب سے بڑی سکرین پر لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہری سپین بمقابلہ ارجنٹائن فائنل ڈی چوک میں بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔پر رونق تقریب میں فوڈ سٹالز سمیت دیگر سہولیات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔میچ کی لائیو سٹریمنگ کا آغاز اتوار کو رات 11 بجے ڈی چوک میں ہوگا۔شہری پارکنگ کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی گائڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔







