فٹ بال کی برآمدات میں 10.64 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران فٹ بال کی برآمدات میں 10.64 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران 153.018 ملین ڈالر مالیت کے 37.28 ملین فٹ بالز برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 138.3 ملین ڈالر مالیت کے 32.568 ملین فٹ …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران فٹ بال کی برآمدات میں 10.64 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران 153.018 ملین ڈالر مالیت کے 37.28 ملین فٹ بالز برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 138.3 ملین ڈالر مالیت کے 32.568 ملین فٹ بالز برآمد کئے گئے تھے۔ روس میں جاری فیفا ورلڈکپ 2018ءکے باعث پاکستان میں تیار کردہ فٹ بالز کی مانگ بڑھنے سے برآمدات میں بھی تیزی آئی ہے۔ پاکستان 1990ءکے بعد دنیا بھر میں فٹ بال ورلڈکپ کے دوران فٹ بالز برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔