فیصل آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری، ضلع میں181مجالس اور 4 جلوس منعقد ہونگ،1400سے زائد پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر دو محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔
فیصل آباد میں 2 محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 18 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری، ضلع میں181مجالس اور 4 جلوس منعقد ہونگ،1400سے زائد پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر دو محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ضلع بھر میں 1400سے زائد پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ ضلع میں181مجالس اور 4 جلوس نکالے جائیں گے ۔ مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی نگرانی پر افسران و جوان الرٹ سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق باڈی سرچ کے بغیر کوئی شخص جلوس اور مجالس میں داخل نہیں ہو سکے گا۔مجالس، جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔جہاں پر کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔مجالس و جلوسوں کے روٹس پر متعلقہ سٹرکوں اور گلیوں کو بند کر دیا جائے گا ۔ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پٹرولنگ ٹیمیں آٹھ بازاروں اور جلوسوں کے راستوں ،اہم شاہراہوں پر مسلسل گشت کریں گی۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورسز اور اضافی نفری پولیس لائن میں الرٹ حالت میں موجود رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مجالس و جلوسوں کے آغاز سے لیکر اختتام پذیر ہونے تک سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔








