فیصل آباد۔ 30 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری”فیصل آباد ایکسپو“ منعقد کرے گا جسے فیصل آباد کی صنعت و تجارت کے برانڈکے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے گروپ ہیڈ میاں محمد ادریس نے ”فیصل آباد ایکسپو“ کے انتظامات بارے منعقدہ اعلیٰ سطحی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سابق صدور میاں …
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ”فیصل آباد ایکسپو“ منعقد کرنے کا اعلان

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 30 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری”فیصل آباد ایکسپو“ منعقد کرے گا جسے فیصل آباد کی صنعت و تجارت کے برانڈکے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے گروپ ہیڈ میاں محمد ادریس نے ”فیصل آباد ایکسپو“ کے انتظامات بارے منعقدہ اعلیٰ سطحی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سابق صدور میاں جاوید اقبال، شبیر حسین چاولہ، رانا محمد سکندر اعظم خاں، چوہدری محمد نواز، سہیل بن رشید، ایوب صابر اور خالد حبیب کے علاوہ زاہد بٹ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ایونٹ مینجمنٹ گروپ”سپارک کمیونیکیشن“ کی طرف سے ”فیصل آباد ایکسپو“ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ میٹنگ کے شرکا نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس ایکسپو کو فیصل آباد میں منعقد کیا جائے جبکہ میاں محمد ادریس نے کہا کہ ایونٹ مینجمنٹ سے متعلقہ مزید کمپنیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کو مکمل برانڈ بنانے کیلئے پانچ سال کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور اس کیلئے کمیٹی بھی اس پوری مدت کیلئے ہو گی تاکہ اس کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔
اجلاس میں آئندہ سال ہونے والے ایکسپو کو 15مارچ یا 15اپریل کے لگ بھگ کرانے کا جائزہ لیا گیا۔ جس کیلئے ابتدائی طور پر بوہڑانوالی گراؤنڈ کی نشاندہی کی گئی۔ میاں محمد ادریس نے کہا کہ دیگر متعلقہ مسائل کا جائزہ لینے کیلئے مزید مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔








