فیصل آباد چیمبر اور متحدہ عرب امارات کی پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد۔ 31 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور متحدہ عرب امارات کی پراپرٹی مینجمنٹ اینڈ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی مسٹر رئیلٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت یہ کمپنی چیمبر کے ممبران کو منتخب پراجیکٹ کے تحت پراپرٹی کی خریداری پر 6فیصد رعایت دے گی۔ دونوں ادارے دوبئی میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کیلئے آگاہی پیدا کرنے …

فیصل آباد۔ 31 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور متحدہ عرب امارات کی پراپرٹی مینجمنٹ اینڈ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی مسٹر رئیلٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت یہ کمپنی چیمبر کے ممبران کو منتخب پراجیکٹ کے تحت پراپرٹی کی خریداری پر 6فیصد رعایت دے گی۔ دونوں ادارے دوبئی میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون بھی کریں گے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق پراپرٹی کی خریداری کرنے والے فیصل آباد چیمبر کے ممبران کو مفت 3دن کیلئے پیڈ ٹرپ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ معاہدے پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طر ف سے صدر فاروق یوسف شیخ جبکہ مسٹر رئیلٹر متحدہ عرب امارات کی طرف سے کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف اے قیوم نے دستخط کئے۔