فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کے فیصلے (آج) ہوں گے، جرمنی کو برازیل، ایران کو سپین کا چیلنج درپیش

کوچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سترہویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) اتوار کو آخری دو کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوں گے، برازیل کو جرمنی اور ایران کو سپین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج اتوار کو آخری دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے، پہلے کوارٹر فائنل میں …

کوچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سترہویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) اتوار کو آخری دو کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوں گے، برازیل کو جرمنی اور ایران کو سپین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج اتوار کو آخری دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے، پہلے کوارٹر فائنل میں ایران کا مقابلہ سپین سے ہو گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی اور برازیل کی ٹمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 28 اکتوبر کو ہو گا۔

Leave a Reply