فیفا ورلڈ کپ 2026میں ترکیہ کے خلاف 0-2 کی شاندار فتح کے بعد آسٹریلیا بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا اور ترکیہ کی ٹیموں کے درمیان گروپ ڈی کا میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوا، جس کے باعث لاکھوں شائقین کو قومی ٹیم کی حمایت کا نادر موقع ملا۔
فیفا ورلڈ کپ میں ترکیہ کو 0-2 سے شکست، آسٹریلیا میں جشن کا سماں

مزید خبریں
میلبورن۔17جون (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026میں ترکیہ کے خلاف 0-2 کی شاندار فتح کے بعد آسٹریلیا بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا اور ترکیہ کی ٹیموں کے درمیان گروپ ڈی کا میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوا، جس کے باعث لاکھوں شائقین کو قومی ٹیم کی حمایت کا نادر موقع ملا۔آسٹریلوی نشریاتی ادارے ایس بی ایس کے مطابق میچ کی نشریات تقریباً 4.78 ملین افراد تک پہنچیں جبکہ میلبورن اور ایڈیلیڈ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں شائقین نے بڑی سکرینوں پر مقابلہ دیکھا۔20 سالہ نیسٹوری ایرانکونڈا نے پہلا گول کر کے تاریخ رقم کی اور ورلڈ کپ میں گول کرنے والے کم عمر ترین آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے۔
دوسرا گول کونر میٹکالف نے سکور کیا۔ نوجوان گول کیپر پیٹرک بیچ نے بھی شاندار کارکردگی دکھا کر ماہرین کی بھرپور داد سمیٹی۔آسٹریلیا کی ابتدائی ٹیم کی اوسط عمر 24.6 سال رہی، جو ورلڈ کپ میں میدان میں اترنے والی ملک کی کم عمر ترین ٹیم قرار دی جا رہی ہے۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی شائقین کو امید ہے کہ ان کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔آسٹریلوی ٹیم اپنے گروپ ڈی کا آئندہ میچ 19 جون کو میزبان امریکا کے خلاف لیمن فیلڈ، سیئٹل،واشنگٹن میں کھیلے گی۔میزبان امریکی ٹیم نے اپنے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں پیراگوئے کو 1-4 گول سے شکست دی تھی۔







