فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کلاسیک کاروں اورجیپوں کو مختلف ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قراردیدیا

اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کلاسیک کاروں اورجیپوں کو مختلف ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قراردیاہے۔ اس ضمن میں ایف بی آرکی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کلاسیک یا ونٹیج کاروں اورجیپوں کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی، ریگولرڈیوٹی، سیلزٹیکس اورودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 5ہزارڈالرفی یونٹ کی چھوٹ دی گئی ہے۔ان ڈیوٹیوں میں چھوٹ کسٹم ایکٹ 1969ئ، فیڈرل ایکسائزایکٹ 2005ءاورسیلزٹیکس ایکٹ کے تحت دی گئی …

اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کلاسیک کاروں اورجیپوں کو مختلف ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قراردیاہے۔ اس ضمن میں ایف بی آرکی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کلاسیک یا ونٹیج کاروں اورجیپوں کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی، ریگولرڈیوٹی، سیلزٹیکس اورودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 5ہزارڈالرفی یونٹ کی چھوٹ دی گئی ہے۔ان ڈیوٹیوں میں چھوٹ کسٹم ایکٹ 1969ئ، فیڈرل ایکسائزایکٹ 2005ءاورسیلزٹیکس ایکٹ کے تحت دی گئی ہے۔تاہم نوٹیفیکیشن میں واضح کیاگیاہے کہ نوٹیفیکیشن کااطلاق کسٹم ایکٹ مجریہ1969ءکے فورتھ شیڈول کے پی سی ٹی کوڈ87.03 کے تحت یکم جنوری 1968ءسے قبل تیارہونے والی استعمال شدہ کاروں اورجیپوں پرہوگا۔