فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ٹیکس نیٹ میں اضافہ سے ٹیکس محصولات کو بڑھایا جا سکے گا جو پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا،اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکس …

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ٹیکس نیٹ میں اضافہ سے ٹیکس محصولات کو بڑھایا جا سکے گا جو پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ سے ٹیکس محصولات کو بڑھایا جا سکے گا جو پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران وفاقی وزیر کو بجٹ 2017-18ءپر اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ 3 سال کی طرح اس سال بھی حکومت ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری شائع کرے گی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ٹیکس دہندگان کی معلومات کو شائع کرنے کے حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئے تیار کی جائے اور تمام آئینی و قانونی ضروریات کی تکمیل کے بعد اس کی اشاعت کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا ملک ہے جو اس طرح کی ڈائریکٹری شائع کرتا ہے جس سے حکومت کی شفافیت کی پالیسی عیاں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کیلئے تیار ہے اور ایسے عناصر جو پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں وہ سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام ملک اور قوم کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply