فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی میڈیا ورکرز سے وابستگی پوری، کنسنٹ لیٹرز جاری

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے میڈیا ورکرز سے کیا گیا اپنا وعدہ عملی طور پر پورا کرتے ہوئے شفاف، ذمہ دارانہ اور ورکر فرینڈلی پالیسیوں کی ایک اور مثال قائم کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق 16 دسمبر 2025 کو ایف جی ایچ اے کی جانب سے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں میڈیا ورکرز کو سینیارٹی کی بنیاد پر کنسنٹ لیٹرز …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے میڈیا ورکرز سے کیا گیا اپنا وعدہ عملی طور پر پورا کرتے ہوئے شفاف، ذمہ دارانہ اور ورکر فرینڈلی پالیسیوں کی ایک اور مثال قائم کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق 16 دسمبر 2025 کو ایف جی ایچ اے کی جانب سے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں میڈیا ورکرز کو سینیارٹی کی بنیاد پر کنسنٹ لیٹرز جاری کر دیے گئے، جسے ایک قابلِ تحسین اور تاریخی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

اس فیصلے سے میڈیا ورکرز میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے اور اتھارٹی پر ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ایف جی ایچ اے نے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں میڈیا ورکرز کو تینوں پلاٹ کیٹیگریز 50×90، 40×80 اور 35×70 میں کنسنٹ لیٹرز جاری کیے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اتھارٹی تمام الاٹیز کے ساتھ بلا امتیاز سلوک اور وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے نے کہا کہ میڈیا ورکرز ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایف جی ایچ اے شفافیت، میرٹ اور بروقت فیصلوں پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی میڈیا ورکرز، صحافیوں اور دیگر مستحق افراد کو ان کے جائز حقوق فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی ہاؤسنگ سیکٹر میں معیار، اعتماد اور قانون کی بالادستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

میڈیا ورکرز نے ایف جی ایچ اے کی قیادت، بالخصوص ڈائریکٹر جنرل کے بروقت اور مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔