ہوانا ۔ 14 اگست (اے پی پی) تاریخ ساز شخصیت فیڈل کاسترو تیرہ اگست کو90 برس کے ہو گئے۔ اس خوشی میں کیوبا میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کو اکیسویں صدی کی عالمی سیاست کی بنت کا ایک اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔ کیوبا کے انقلاب روح رواں فیڈل کاسترو نے10 برس قبل اقتدار اپنے چھوٹے بھائی راول کاسترو کو …
فیڈل کاسترو نوے برس کے ہو گئے

مزید خبریں
ہوانا ۔ 14 اگست (اے پی پی) تاریخ ساز شخصیت فیڈل کاسترو تیرہ اگست کو90 برس کے ہو گئے۔ اس خوشی میں کیوبا میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کو اکیسویں صدی کی عالمی سیاست کی بنت کا ایک اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔ کیوبا کے انقلاب روح رواں فیڈل کاسترو نے10 برس قبل اقتدار اپنے چھوٹے بھائی راول کاسترو کو منتقل کر دیا تھا۔ بیس جولائی کو امریکا اور کیوبا ہوانا اور واشنگٹن میں اپنے اپنے سفارت خانے کھول رہے ہیں۔ 1961ء میں سرد جنگ کے دور میں امریکا نے کیوبا سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ کیوبا میں انقلاب کا باقاعدہ آغاز ٹھیک 60 برس پہلے 1953 میں امریکا کی پشت پناہی سے اقتدار پر مطلق العنان حکمرانباتِستا کے قبضے کے 1سال بعد ہوا تھا۔








