قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے،وفاقی وزیر اکرم خان درانی

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مائنس نواز فارمولے میں کوئی حقیقت نہیں، قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پارلیمنٹ و اداروں کو لڑانے کی سوچ ترک کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ مائنس …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مائنس نواز فارمولے میں کوئی حقیقت نہیں، قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پارلیمنٹ و اداروں کو لڑانے کی سوچ ترک کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ مائنس نواز فارمولے میں بھی کوئی حقیقت نہیں، لیڈر شپ کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور مشاورت کا عمل بھی جاری رہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، امید ہے بہت جلد مسئلہ کو حل کر لیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنے مقدمات کا عدالت میں سامنا کر رہے ہیں، وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔

Leave a Reply