اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور پوری قوم یک زبان ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی دو درجن قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو گا، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے آپس کے اختلافات ضرور ہیں ،اختلاف رائے جمہوریت کا …
قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا پی ٹی وی کے زیر اہتمام منعقدہ مباحثے میں اظہارخیال
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور پوری قوم یک زبان ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی دو درجن قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو گا، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے آپس کے اختلافات ضرور ہیں ،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر کشمیر کے حوالے سے ہم سب ایک صفحے پر ہیں ، کشمیر کی آزادی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے پی ٹی وی کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل آرٹ کونسل میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ مباحثے میں چیف پینلسٹ کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ 5فروری کا دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے جس کو بھر پور جذبے کے ساتھ منا کر دنیا کو ایک پیغام دیا جائے کہ اقوام عالم کے انسانی حقوق کے علمبردار ممالک مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر مجرمانہ خاموشی کی روش چھوڑ کر کشمیریوں کی آزادی کے لئے نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس کی بدولت کشمیریوں کو اپنے مقاصد کے حصول میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے کشمیریوں کی خدانخواستہ مایوسی بھارتی کی فتح ہوگی پاکستان کو ملکی و بین الااقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مزید موثر اقدامات اٹھانے ہونگے اور دنیا کے اہم فورم باشمول اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل، او آئی سی و دیگر کو موثر انداز میں استعمال میں لا کر مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو شامل کر کے دنیا بھر میں وفد بھیجنے چاہئے تا کہ مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ کشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں تھا اور نہ کبھی ہو گا۔مسئلہ کشمیر کے لئے ہمیں بھارت کو للکارنا ہو گاانہوں نے کہا کہ کے بھارت کی موجودہ صورتحال معصوم کشمیریوں کے بے گناہ خون کی وجہ سے ہے کہ بھارت ہر طرف سے مسائل میں گر چکا ہے اور بھارت میں بسنے والی اقلیتیں بھارتی پالیسیو ں کی وجہ سے نہ صرف تنگ آ چکی ہیں بلکہ ا±ن کی تحریکوں میں بے پناہ شدت آ چکی ہے۔ پاکستان کو بھارت کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ایک ٹاسک فورس بنا کر مقصد کے حصول کے حوالے سے رپورٹ حاصل کر کے کشمیریوں کے لئے آزادی کی راہیں ہموار کی جائیں۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام بھی اسی مقصد کیلئے عمل میں آیا تھا کہ وہ ممالک جو آزادی حاصل نہیں کر سکے اقوام متحدہ ا±ن کے حق خود ارادیت کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اب وہ مرحلہ آ گیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ا±ن کا حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔ مباحثے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر ماریہ سلطان، سابق سفیر اقبال غالب، وزیر آزاد جموں کشمیر مسعود خالد، رہنما آل حریت کانفرنس بیگم شمیم شال نے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم ایک صفحے پر ہیں بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔









