قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سی ڈی اے کونیو پارلیمنٹ لاجز کے تعمیری منصوبہ کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے بروقت تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے نیو پارلیمنٹ لاجز کے تعمیری منصوبہ کے حوالے سے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے کام کو بر وقت مکمل کیا جائے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بدھ کو قائم مقام سپیکر کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسران نے نیو پارلیمنٹ …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے نیو پارلیمنٹ لاجز کے تعمیری منصوبہ کے حوالے سے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے کام کو بر وقت مکمل کیا جائے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بدھ کو قائم مقام سپیکر کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسران نے نیو پارلیمنٹ لاجز پراجیکٹ کی کی سائٹ پر بریفنگ دی جس میں تعمیر کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔ بریفنگ میں کام کی موجودہ پیش رفت، متوقع ٹائم لائنز اور انفراسٹرکچر کی تفصیلات شامل تھیں۔

قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی محمد معین عامر پیرزادہ اور قومی اسمبلی کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) پر پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر شائستہ پرویز بھی موجود تھیں۔ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے حکام سے پراجیکٹ اپ ڈیٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں انفراسٹرکچر اور رہائش کی بہتر سہولیات کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو سہولت فراہم کرنے کے قومی اسمبلی کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ دورہ اہم ترقیاتی اقدامات کی نگرانی اور عوامی مفاد اور ادارہ جاتی ضروریات کے مطابق موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔