اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ارشد ندیم کو اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائم مقام صدر نے محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ قائم مقام صدر نے ارشد ندیم کی جیت پرکوچ اور فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے آج …
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی ارشد ندیم کو اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ارشد ندیم کو اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائم مقام صدر نے محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
قائم مقام صدر نے ارشد ندیم کی جیت پرکوچ اور فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے. سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت کھیل اور امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔








