اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ملک و قوم کے لیے سیاسی، سماجی اور جمہوری خدمات قابل تحسین ہیں اور پارٹی نے عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی عابد شیر علی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ملک و قوم کے لیے سیاسی، سماجی اور جمہوری خدمات قابل تحسین ہیں اور پارٹی نے عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیدال خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابیاں قیادت کے وژن اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں اور ان کامیابیوں میں میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کا کلیدی کردار ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عابد شیر علی کا بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونا تمام اراکین کے بھرپور اعتماد اور ان کی سیاسی بصیرت و عوامی خدمات کا واضح مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نو منتخب سینیٹر نے ماضی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ سیدال خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب سینیٹر ایوان زیریں کی طرح ایوان بالا میں بھی اپنی مدبرانہ حکمت عملی، سیاسی بصیرت اور تجربے کی بنیاد پر موثر قانون سازی میں اہم کردار ادا کریں گے اور ایوان بالا کے وقار کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے عابد شیر علی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی عوام کی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور اور مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔








