اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے پالیسی مارچ 2019ءتک لائی جائے گی‘ شمسی توانائی سے سستی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے‘ حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساءکے سوال کے جواب میں عمر ایوب …
قابل تجدید توانائی کے حوالے سے پالیسی مارچ 2019ءتک لائی جائے گی‘ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے پالیسی مارچ 2019ءتک لائی جائے گی‘ شمسی توانائی سے سستی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے‘ حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساءکے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کی توجہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر مرکوز ہے اور مارچ میں اس بارے میں پالیسی بھی لائی جارہی ہے۔ شمسی توانائی سے بجلی سستی حاصل کی جاسکتی ہے‘ اس سے مختلف صوبوں میں بجلی پیدا کرنے کے مواقع ہیں۔ صوبے بھی اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔








