قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد تنخواہ دار طبقے کے لئے 6 لاکھ روپے اور غیر تنخواہ دار طبقے کے لئے 4 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے، حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد تنخواہ دار طبقے کے لئے 6 لاکھ روپے اور غیر تنخواہ دار طبقے کے لئے 4 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ءکا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو میاں حماد اظہر نے کہا کہ فنانس ایکٹ …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد تنخواہ دار طبقے کے لئے 6 لاکھ روپے اور غیر تنخواہ دار طبقے کے لئے 4 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ءکا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو میاں حماد اظہر نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2018ءمیں تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار دونوں طرح کے افراد کے لئے ٹیکس کی شرحوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔ اس سے پیشتر قابل ٹیکس آمدن کی کم از کم حد 4لاکھ روپے تھی۔ فنانس ایکٹ 2018ءکے ذریعے اس کم از کم حد کو تین گنا بڑھا کر 12لاکھ روپے کر دیا گیا، اس کے نتیجے میں محصولات کی مد میں 80ارب روپے کا بڑا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد اس ملک کی فی کس آمدن کے تناسب سے ہوتی ہے اور اس طرح کے غیر معمولی اضافے کی مثال نہیں ملتی۔ اس لئے تجویز یہ ہے کہ قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد پر نظرثانی کر کے اسے تنخواہ دار طبقے کے لئے 6لاکھ روپے اور غیر تنخواہ دار طبقے کے لیے 4لاکھ روپے کر دیا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply