قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے ، یہ پیش رفت وزیراعظم محمدشہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے گفتگو کے بعد ممکن ہوئی۔ وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق آلو کی برآمد کے لیے اپریل سے جون 2026 تک کی ٹائم لائن طے کی گئی ہے، پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے ، یہ پیش رفت وزیراعظم محمدشہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے گفتگو کے بعد ممکن ہوئی۔ وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق آلو کی برآمد کے لیے اپریل سے جون 2026 تک کی ٹائم لائن طے کی گئی ہے، پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان تکنیکی اور تجارتی امور پر مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کے زرعی شعبے بالخصوص آلو کی پیداوار میں برآمدی استعداد موجود ہے ،قازقستان کی جانب سے بڑی مقدار میں درآمد میں دلچسپی پاکستانی کسانوں اور برآمدی شعبے کے لیے خوش آئند ہے۔