قاہرہ۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان کے سفارت خانہ نے مصری وزارت ثقافت کے تعاون سے قاہرہ اوپیرا ہاؤس میں کئی ہفتوں پر محیط "رمضان نائٹس" کے سلسلہ میں پاکستان کلچرل ایوننگ کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران پاکستان انٹرنیشنل اسکول قاہرہ اور الازہر یونیورسٹی کے طلباء نے کثیر تعداد میں موجود حاضرین کے سامنے اپنی متنوع، رنگا رنگ اور ثقافتی طور پر بھرپور پرفارمنس کے ذریعے رمضان کی روح کو اجاگر …
قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام ” ثقافتی شام” کا انعقاد

مزید خبریں
قاہرہ۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان کے سفارت خانہ نے مصری وزارت ثقافت کے تعاون سے قاہرہ اوپیرا ہاؤس میں کئی ہفتوں پر محیط "رمضان نائٹس” کے سلسلہ میں پاکستان کلچرل ایوننگ کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران پاکستان انٹرنیشنل اسکول قاہرہ اور الازہر یونیورسٹی کے طلباء نے کثیر تعداد میں موجود حاضرین کے سامنے اپنی متنوع، رنگا رنگ اور ثقافتی طور پر بھرپور پرفارمنس کے ذریعے رمضان کی روح کو اجاگر کرتے ہوئے روحانی ماحول پیدا کیا جسے شرکاء نے بہت سراہا۔

پاکستانی سفارت خانہ ہر سال رمضان نائٹس میں شرکت کرتا ہے۔ یہ تقریب رمضان کے مقدس مہینے میں ہر ملک کے ثقافتی اور روایتی ماحول کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ اس سال پاکستان کی ثقافتی شام میں مصری اور دیگر متنوع قومیتوں پر مشتمل حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔








