قتل عام سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا:میرواعظ

سرینگر ۔ 19 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ ستر برس سے اس حقیقت کے ساتھ جی رہے ہیں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے ذریعے حل کیا جاسکا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے …

سرینگر ۔ 19 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ ستر برس سے اس حقیقت کے ساتھ جی رہے ہیں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے ذریعے حل کیا جاسکا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنے فوجیوں کے ہاتھوں نہتے نوجوانوں کے قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزورکرنے میں ناکام ہو چکا ہے جس کا واضح ثبوت شہید نوجوانوں کے جنازوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہے۔

Leave a Reply