قرآنِ پاک کی معیاری اشاعت کا بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا قرآن کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) قرآنِ پاک کی معیاری اشاعت کا بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قرآن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی۔ اجلاس میں وفاقی و ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی سمیت چاروں صوبوں کے اوقاف و مذہبی امور ، اسلامی نظریاتی کونسل، سائنسی و صنعتی تحقیقاتی کونسل …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) قرآنِ پاک کی معیاری اشاعت کا بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قرآن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی۔ اجلاس میں وفاقی و ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی سمیت چاروں صوبوں کے اوقاف و مذہبی امور ، اسلامی نظریاتی کونسل، سائنسی و صنعتی تحقیقاتی کونسل پاکستان ، جید علماءکرام ، ناشران قرآن اور مقدس اوراق کی حفاظت کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قرآنِ پاک کی طباعت اور رسم الخط کے لحاظ سے ایک معیاری نمونہ کی تیاری اور بوسیدہ اوراق کی مناسب تلفی یا” ری سائکلنگ پلانٹ “کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سائنسی و صنعتی تحقیقاتی کونسل کے ڈاکٹر شہزاد عالم نے کہا کہ بڑی تعداد میں بوسید ہ قرآنی اوراق کی ایک وجہ طباعت میں غیر معیاری کاغذ کا استعمال ہے۔

Leave a Reply