دوحہ۔ 3 جنوری (اے پی پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے نئے سال میں فاتحانہ انٹری کی ہے، وہ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ قطر میں جاری ایونٹ میں مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز مقابلہ فیوسکوویک اور انکے جوڑی دار پیلا سے تھا، تاہم اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی …
قطر اوپن ٹینس مینز ڈبلز، اعصام الحق قریشی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
دوحہ۔ 3 جنوری (اے پی پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے نئے سال میں فاتحانہ انٹری کی ہے، وہ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ قطر میں جاری ایونٹ میں مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز مقابلہ فیوسکوویک اور انکے جوڑی دار پیلا سے تھا، تاہم اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کے مقابلے کے لئے کوارٹر فائنل میں نہ آسکی اور اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے با آسانی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو سیمی فائنل میں رابن ہاس اور میڈلکوب کا چیلنج درپیش ہوگا۔









