قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران اظہار خیال

APP54-27 ISLAMABAD: December 27 - Honorable Justice (R) Javed Iqbal, Chairman NAB listening public complaints of individuals at NAB Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز،کواپریٹو سوسائٹیوں کے خلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابقمنطقی انجام تک پہنچاےا جائے گا۔ نیب نے مفتی احسان مضاربہ مقدمہ معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا تھا۔معززاحتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال کی قیداور9ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو کہ نیب نے بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے نیب کا سب سے بڑا مقدمہ جیتا۔نیب مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث 34ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بیرون ملک فرار مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث دیگر ملزمان کو انٹر پول کے زریعے دنےا کے جس کونے میں بھی ہوں گے ان کو قانون کے مطابق واپس لاےا جائے گا۔ان خےالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران عوام کی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں ، مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز اور دیگر بدعنوانی سے متعلق شکاےات کو انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ سننے کے بعد کیا۔ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی زمہ دارےا ں سنبھالنے کے بعد نیب افسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کےا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکاےا ت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ سنتے ہیں بلکہ شکاےات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات اپنے علاقائی دفاتر میں بذاتِ خودسنتے ہیںجس کی وجہ سے نہ صرف نیب پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ بلکہ تمام شکاےات کنندہ گان نے چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکاےات کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے علاوہ تمام شکاےات کنندگان کو ان کی شکایت کی وصولی کی اطلاع کے علاوہ ان کی شکاےات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاےا جائے اور تمام شکاےات کنندہ گان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے علاوہ ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خےال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔