قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکاو¿نٹبلیٹی کے علاوہ نیب کے سینئرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت نیب کے مختلف مقدمات اور ان مقدمات پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات …

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکاو¿نٹبلیٹی کے علاوہ نیب کے سینئرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت نیب کے مختلف مقدمات اور ان مقدمات پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب نے معزز سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور ہدایات جاری کیں کہ عدالتی احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہون نے نیب کے آپریشن اور پراسکیوشن ڈویثرنز کو مکمل ہم آہنگی، پوری محنت کے ساتھ ساتھ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے کے علاوہ موثر پیروی کرنے کی ہدایت کی تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے علاوہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جاسکے۔

مزید خبریں