قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ نیب مالی کمپنیوں میں دھوکہ دہی، بینک فراڈز، بینک نادہندگان، لوگوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ اور ملازمین کے سرکاری فنڈز میں گھپلوں کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ نیب مالی کمپنیوں میں دھوکہ دہی، بینک فراڈز، بینک نادہندگان، لوگوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ اور ملازمین کے سرکاری فنڈز میں گھپلوں کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتا ہے، نیب نے ملک سے بدعنوانی کی موثر روک تھام کیلئے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی پالیسی اختیار کی ہے، نیب ہر صورت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ نے گذشتہ اڑھائی سال کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 45 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply