اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب ) نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا عزم کررکھاہے، نیب نے پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیب ہیڈکوارٹرز میں ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس سے خطاب کرتے …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈکوارٹرز میں ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب ) نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا عزم کررکھاہے، نیب نے پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیب ہیڈکوارٹرز میں ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ خوشحال پاکستان کی راہ میں بدعنوانی سے بڑی رکاوٹ ہے ، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوششوں کے ضمن میں نیب کو اعلیٰ ادارے کا درجہ دیا گیاہے،اس ادارے کو کرپشن کے خلاف اقدامات اور بدعنوان عناصر سے معصوم شہریوں سے لوٹی جانیوالی رقوم کی واپسی کا مینڈیٹ ملا ہے۔








