قومی اسمبلی اجلاس، کابل ہسپتال میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوںکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

اسلام آباد ۔9 مارچ(اے پی پی) قومی اسمبلی میں افغانستان کے دارالحکومت کابل ہسپتال میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے افغانستان میں ہسپتال کے اندر داخل ہو کر معصوم شہریوں کو قتل کیا ہے‘ ان کے لئے ایوان میں دعائے مغفرت کرائی …

اسلام آباد ۔9 مارچ(اے پی پی) قومی اسمبلی میں افغانستان کے دارالحکومت کابل ہسپتال میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے افغانستان میں ہسپتال کے اندر داخل ہو کر معصوم شہریوں کو قتل کیا ہے‘ ان کے لئے ایوان میں دعائے مغفرت کرائی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا قمر الدین نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔

Leave a Reply