قومی اسمبلی سپیکر و ڈپٹی اسپیکر کاسابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نےصاحبزادہ فاروق علی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فاروق علی کا شمار …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نےصاحبزادہ فاروق علی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فاروق علی کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1973 کے متفقہ آئین کی منظوری اور قومی اسمبلی کے وقواعد و ضوابط اور طریقہ کار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فاروق علی ایک بااصول سیاسی رہنما تھے اور انہوں نے ہمیشہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ایوان کی کاروائی کو چلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک ایک مخلص ، محب وطن ، بااصول اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فاروق علی کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ فاروق علی 9 اگست 1973 سے 27 مارچ 1977 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر کے فرائض سرانجام دیےاور اسی اسمبلی سے 1973 کا متفقہ آئین منظور ہوا۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کی موجودہ عمارت کا سنگ بنیاد بھی صاحبزدہ فاروق علی کی سپیکرشپ کے دوران رکھا گیا۔