قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے بیدخل کرنے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے بیدخل کرنے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے کے صرف جنیٹوریل سٹاف کی پارلیمنٹ سے خدمات واپس کی گئی ہیں ۔ جمعرات کو ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ سی ڈی اے کے باقی افسران اور عملہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنی خدمات سرانجام …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے بیدخل کرنے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے کے صرف جنیٹوریل سٹاف کی پارلیمنٹ سے خدمات واپس کی گئی ہیں ۔

جمعرات کو ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ سی ڈی اے کے باقی افسران اور عملہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

جنیٹوریل سٹاف کی اکثریت پارلیمنٹ ہاؤس سے غیر حاضر رہتی تھی جس کی وجہ سےیہ معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فنانس کمیٹی کو بھجوایا۔ فنانس کمیٹی نے سی ڈی اے جینیٹوریل سٹاف کو ہٹا کر اوپن ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔ فنانس کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔

یہ فیصلہ متفقہ تھا،اوپن ٹینڈر میں 13 فرموں نے حصہ لیا۔ ٹینڈر میں کامیاب ہونے والی فرم دیگر سرکاری اداروں میں بھی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ نئے طریقہ کار سے سالانہ 100 ملین روپے کی بچت ممکن ہوگی۔