اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے حزب اختلاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے کیسز عدالت میں زیر التواء نہ ہونے سے متعلق تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں ملک عامر ڈوگر سے سابق قائد حزب اختلاف سے متعلق عدالت میں زیر سماعت مقدمات …
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا حزب اختلاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے حزب اختلاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے کیسز عدالت میں زیر التواء نہ ہونے سے متعلق تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں ملک عامر ڈوگر سے سابق قائد حزب اختلاف سے متعلق عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی تازہ صورتحال مانگی ہے۔اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ عمر ایوب خان کے کیسز زیر التواء نہیں تاہم اس کی تحریری تصدیق نہیں کی گئی۔قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے تحریری معلومات ضروری ہیں۔
خط میں چیف وہپ حزب اختلاف سے سابق اپوزیشن لیڈر سے متعلق عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی موجودہ صورتحال فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عمر ایوب خان کے ان مقدمات میں سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے۔قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مقررہ طریقہ کار تحریری تصدیق موصول ہونے پر آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیف وہپ حزب اختلاف سے کہا گیا ہے کہ معاملے کی جلد تکمیل کے لیے مطلوبہ دستاویزات ارسال کی جائیں۔








