قومی اسمبلی میں دوآرڈی ننس،7بلز اورقائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں دوآرڈی ننس،7بلز اورقائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل آرڈی ننس 2025اورریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈی ننس قومی اسمبلی میں پیش کئے،وزیرقانون نے برآمدی ترقی فنڈترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نوترمیمی بل 2026،بیمہ زندگی قومیانہ ترمیمی بل 2026،فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026،علاقہ دارلحکومت …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں دوآرڈی ننس،7بلز اورقائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل آرڈی ننس 2025اورریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈی ننس قومی اسمبلی میں پیش کئے،وزیرقانون نے برآمدی ترقی فنڈترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نوترمیمی بل 2026،بیمہ زندگی قومیانہ ترمیمی بل 2026،فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026،علاقہ دارلحکومت اسلام آبادکنڈومینئیم(ملکیت وانتظام)بل 2026،اورمتبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بلز 2026ایوان میں پیش کئے۔وزیرقانون نے انکم ٹیکسس(ترمیم سوم)بل 2025پرقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔