اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں نے جھل مگسی میں درگاہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو بھی بے نقاب کیا جائے‘ خانقاہوں اور درگاہوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں جھل مگسی میں دہشتگردی کے واقعہ پر نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کے رکن عامر مگسی …
قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں کی جھل مگسی میں درگاہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں نے جھل مگسی میں درگاہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو بھی بے نقاب کیا جائے‘ خانقاہوں اور درگاہوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں جھل مگسی میں دہشتگردی کے واقعہ پر نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کے رکن عامر مگسی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں 21 افراد جاں بحق 34 زخمی ہوئے۔ اس درگاہ میں ایسا واقعہ پہلے بھی ہوا ہے۔ اب دوسری بار حملہ ہوا۔ انتظامیہ کہاں پر تھی۔ ایسی کارروائیاں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے اس عفریت کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتے۔ وزیر داخلہ اس بارے میں ایوان کو آگاہ کریں، گیٹ پر صرف ایک سپاہی تعینات تھا، اس کی انکوائری کرائی جائے، دہشت گرد کو وہاں لانے والے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان‘ وفاقی حکومت جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءکے لئے معاوضہ کا اعلان کرے۔








