قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کرنے کی انتخابی اصلاحات قانون 2017ءمیں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کر لی اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کرنے کی انتخابی اصلاحات قانون 2017ءمیں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کرلی ہے۔ جمعرات کو …
قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کرنے کی انتخابی اصلاحات قانون 2017ءمیں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کر لی

مزید خبریں
قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کرنے کی انتخابی اصلاحات قانون 2017ءمیں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کر لی
اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کرنے کی انتخابی اصلاحات قانون 2017ءمیں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کرلی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی روک کر انتخابی بل 2017ءمیں ترمیم پیش کرنے کی تحریک وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری دےدی۔ زاہد حامد نے بعد ازاں بل میں ترمیم ایوان میں پیش کی جس کی شق وار منظوری لی گئی۔ اقلیتوں کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو کنڈکٹ آف الیکشن 2002ءکی شق 7 بی اور 7 سی میں بھی ترمیم پیش کی گئی۔ بعدازاں زاہد حامد نے ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔








