اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکوشام 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 12نومنتخب اراکین اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف لیں گے۔ نیب کی تحویل میں موجود قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت …
قومی اسمبلی کا اجلاس(پیرکو) پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکوشام 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 12نومنتخب اراکین اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف لیں گے۔ نیب کی تحویل میں موجود قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پرمشتمل ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں قومی اجلاس کے اجلاس کے دورانیے سمیت دیگر امور طے کئے جائیں گے۔نومنتخب ممبران میں تحریک انصاف کے 5، مسلم لیگ(ن) کے 4، مسلم لیگ(ق) کے دو اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن شامل ہے۔








