قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر کچھ دیر کے لئے ملتوی

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن رکن جنید اکبر خان نے کہا کہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے ارکان کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی،اس لئے وہ مجبوراً کورم کی نشاندہی کرتے ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ وہ …

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن رکن جنید اکبر خان نے کہا کہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے ارکان کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی،اس لئے وہ مجبوراً کورم کی نشاندہی کرتے ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ وہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے ارکان کو ایوان میں بولنے کا موقع دیں اور وہ اس پر تیار ہیں،ارکان اپنی اگلی نشستوں پر بیٹھی قیادت سے بھی اس حوالے سے بات کریں۔اس کے بعد ایوان میں گنتی کرائی گئی، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کردیاگیا۔