اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 اگست سے 14 اگست تک بلایا جا سکتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
قومی اسمبلی کا اجلاس 12 اگست سے 14 اگست تک بلایا جا سکتا ہے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 اگست سے 14 اگست تک بلایا جا سکتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناﺅ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست سے قبل بلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی توقع ہے کہ تمام صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بھی اسی تاریخ کو بلائے جائیں گے۔








