قومی انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے ملک بھر میں جاری

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے ملک بھر میں جاری ہے پولیو مہم کے دوران 39 ملین سے زیادہ بچوں کوپولیوسے بچاؤ کےقطرے پلائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے 90 لاکھ،پنجاب کے 2 کروڑ ،بلوچستان کے 25 لاکھ ،گلگت بلتستان 2 لاکھ 40ہزار ،آزاد جموں وکشمیر کے 6لاکھ60 ہزار اور خیبر پختونخوا کے 65 لاکھ بچوں …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے ملک بھر میں جاری ہے پولیو مہم کے دوران 39 ملین سے زیادہ بچوں کوپولیوسے بچاؤ کےقطرے پلائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے 90 لاکھ،پنجاب کے 2 کروڑ ،بلوچستان کے 25 لاکھ ،گلگت بلتستان 2 لاکھ 40ہزار ،آزاد جموں وکشمیر کے 6لاکھ60 ہزار اور خیبر پختونخوا کے 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔جبکہ2 لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ والدین اپنے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں انھوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سےصحت مند اور پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں. ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پولیو ورکرز کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائیں گے۔ ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا.کوارڈینٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ کامیاب پولیو مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا. انھوں نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔